کچھی فاؤنڈیشن اونر شپ پراجیکٹ

کچھی فاؤنڈیشن اونر شپ پراجیکٹ

کچھی فاؤنڈیشن کے وفد نے وائس چیئرمین حاجی عمران سمہ کی قیادت میں اسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی تیمور الطاف میمن سے ملاقات ہوئی

کچھی فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری محمد صدیق سنگھار نے انہیں فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی کہ کسطرح ہم اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم ایجوکیشن ، ہیلتھ ، اسپورٹس ، تربیت و ہنر کے شعبوں میں کام کریں اور اب تک ہم نے ان تمام شعبوں میں کام کا آغاز کر دیا ہے

انہوں نے معزز اے سی سے یہ گذارش بھی کی کچھی فاؤنڈیشن کا ارادہ ہے کہ ڈی ایم سی کورنگی سے کوئی عمارت گود لی جائے جہاں ایک اچھی لائبریری اور فلاحی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے اس سے ہم مزید تیز اور بہتر رزلٹ دے سکیں گے

اسٹنٹ کمشنر تیمور الطاف نے کچھی فاؤنڈیشن کی بریفنگ کے بعد حیران کن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سن کر اچھا لگا کہ کچھی فاؤنڈیشن اونر شپ پراجیکٹ کے ذریعے اپنے علاقے کو تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا محور بنا رہی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ معیاری لائبریری کے لی لیےسرکاری عمارت گود لینے کا فیصلہ کیا ہے

جہاں مفت میں تمام تر سہولیات دی جائیں گی مجھے دلی اطمینان نصیب ہو گا اگر میں آپ کے اس کارخیر میں کہیں کام آ سکا انہوں نے وفد کو یقیں دلایا کہ وہ ڈی سی کورنگی سے بات کریں گے اور لائبریری کے لیے سرکاری عمارت کی حوالگی کو یقینی بنائیں گے کیوں کہ ڈی سی کورنگی عرفان سلام میروانی بھی اسی سوچ کے قائل ہیں اس ملاقات میں ڈی ایم سی کورنگی کے ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز خان بھی موجود تھے جو خود بھی سوشل سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں پہل کرنے والی شخصیت ہیں ،
جاری کردہ
کچھی فاؤنڈیشن (ملیر / کورنگی)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *