پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، شازیہ مری

کراچی (اسٹاف رپورٹر): مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور اس عوام دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے تیل اور ایل پی جی کی قیمتیں پھر بڑھا دیں اس اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھائے گی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور اینڈ پیٹرولیم تابش گوہر کا FPCCI کا دورہ

شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی لوگوں کا خون چوس رہا ہے اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جو آ ئیے روز مہنگائی کر کے غریب عوام کو مارا جارہا ہے۔

مزید کہا کہ عمران نیازی اسمبلی میں آکر فلسفہ سناتے ہیں اور پھر عوام کی بینڈ بجاتے ہیں اور ہمیں ان نااہل اور بےحس حکمرانوں نے نجات حاصل کرنی ہوگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *