کراچی، میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس کی آڑ میں فحاشی کے اڈے

کراچی (الرٹ نیوز) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں قائم فارم ہاؤسز متعلقہ پولیس کو بھاری رشوتوں کی ادائیگی کے بعد نہ صرف منشیات نوشی کا پرسکون قیام بلکہ فحاشی کے اڈوں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عام نوجوانوں سمیت بیورو کریٹس و افسران شاہی کی اولادیں رات گئے تک آئس، چرس سمیت برانڈڈ ممنوعہ مشوربات کا بے دریغ استعمال کرنے کے ساتھ نشے میں دھت راقص نظر آتی ہیں۔ ان مستقبل کے معماروں کا مستقبل تباہی کے ٹھکانے پر دکھائی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جاری فارم ہاؤسز میں منعقد کی جانے والی ڈانس پارٹیز جن کو نعمان سراج عرف مسٹر ایوری تھنگ، سونو، حبا، فراز عرف شہزادہ فری، کائنات اور ثاقب راج نامی لڑکا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے تشہیر کے بعد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فحاشی کی جانب مائل کر کے نہ صرف منشیات نوشی کی دعوت دیتے ہیں بلکہ پارٹیز میں آنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو رہائش گاہ سے اپنی بھیجی گئی گاڑیوں میں لے کر آنے سمیت واپس ڈراپ بھی کرتے ہیں جس کی فیس فی کس دو ہزار جبکہ لڑکی کے ساتھ تین ہزار روپے کے عیوض عیاشی سمیت منشیات نوشی جیسے لوازمات فراہم کیے جاتے ہیں-

مزید پڑھیں: منشیات پارٹی پر چھاپہ؛ نامور بھارتی اداکارہ گرفتار

گزشتہ رات میمن گوٹھ میں صبح 6 بجے تک جاری رہنے والی ڈانس پارٹی میں کس قدر قانون کو پیروں تلے روندتے ہوۓ بلا خوف و خطر منشیات کے بے دریغ استعمال کے بعد نوجوان لڑکے لڑکیاں راقص رہے۔

ذرائع کے مطابق کہ گڈاپ سٹی، گلشن معمار، میمن گوٹھ سمیت کراچی کے پوش علاقوں میں عام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سمیت بیورو کریٹس، سندھ پولیس کے افسران شاہی کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث مذکورہ تمام ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے بھاری رشوتوں کو ادائیگی کے بعد آزاد دیکھائی دیتے ہیں

جبکہ پولیس کی نمائشی کاروائی میں پکڑے بھی جائیں تو مذکورہ ملزمان کی جانب سے پیش کردہ لوازمات سے مستفید ہونے والے افراد ہی پکڑے جاتے ہیں جبکہ فحاشی کے منصوبہ کار ہر بار پولیس کی نمائشی کاروائیوں کے سبب بچ کر نکل جاتے ہیں

مزید پڑھیں: حب : SHO حب سٹی یار محمد کمانڈو کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس فارم ہاؤسز پر ہونے والے منظم منشیات نوشی اور فحاشی کے اڈوں کی اڈوں پر مربوط پلان مرتب کرتے ہوئے فارم ہاؤسز میں ان ڈانس پارٹیز کو اورگنائز کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے نوجوان طبقہ کو صحت مند رکھنے میں کردار ادا کریں جس پر شہر کی عوام مایوس دیکھائی دیتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *