سندھ پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانوں پر تقرریاں و تبادلوں کا امکان

کراچی : الرٹ نیوز کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ سے سندھ پولیس بڑے پیمانے پر مقرریوں اور تبادلوں کے امکانات ہیں۔
سابقہ ای آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو ای آئی جی حیدرآباد ریجن مقرر کرنے کے امکانات جب کہ موجودہ ای آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد کو پینڈنگ انکوائری کی وجہ سے جبری رخصت پر روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ایس ایس پیز میں مسعوداحمد بنگش کو ایس ایس پی حیدرآباد، سھائی عزیز ٹالپر کو ایک بار پھر ايس پي سجاول، عمر طفيل کو ايس ايس پي جامشورو، شیراز نذير کو ایس ایس پی بدین ، شبير سیٹھار کو ایس ایس پی گھوٹکی، سید مشتاق شاہ کو ایس ایس پی تھرپارکر، توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی ٹنڈوالھیار، شوکت کھٹیان ایس ایس پی مٹیاری، شاھجہان پٹھان ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان جبکہ حسن سردار نيازی کو ایس ایس پی میرپورخاص مقرر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

باقی ایس ایس پیز میں عبدالسلام شیخ، رخسار کھاوڑ، جاوید بلوچ، آصف بگھیو، عابد بلوچ اور فيصل بشير کو سي پي او کراچی رپورٹ کے احکامات جاری ہونے کےامکانات۔

ذرائع کے مطابق تبادلوں اور مقرریوں کے اس پلان پر کچھ افسران کے ناموں پر سندھ حکومت کو تحفظات ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *