منشیات پارٹی پر چھاپہ؛ نامور بھارتی اداکارہ گرفتار

بھارتی اداکارہ

ممبئی: پولیس نے غیر قانونی پارٹی پر چھاپہ مارکر نامور بھارتی اداکارہ ہینا پنچل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناشک میں ایک بلڈنگ پر چھاپہ مارا جہاں پر غیر قانونی پارٹی چل رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے 22 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں متعدد بھارتی اداکارائیں بھی شامل تھیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود کچھ لوگ نشے کی حالت میں تھے  تاہم ہم نے تمام افراد کے ٹیسٹ لے لیے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔ گرفتار 22  افراد میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مراٹھی فلم انڈسٹری مشہور اداکارہ ہینا پنچل بھی موجود تھیں اس کے علاوہ وہاں 6 اور چھوٹی اداکارائیں بھی تھیں جو متعدد بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمیں کرچکی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *