کراچی پریس کلب الیکشن میں ڈی ڈیموکریٹس اور یونائیٹیڈ پینل میں سخت مقابلہ متوقع ہے ،

اختر شیخ

کراچی پریس کلب کے الیکشن کے لئے دی ڈیمو کریٹس اور یونائیٹیڈ پینل نے اپنے اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے ، دی ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے 12 رکنی پینل کا اعلان کردیا ہے۔ ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے لئے نیوز ون سے صدارتی امیدوار محمد امتیاز خان فاران،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے نا ئب صدر کے امیدوار سعید سربازی،نیو ٹی وی سے خازنچی کے لئے راجہ کامران،اے آر وائی نیوز سے سیکرٹری کی نشست کے لیے ارمان صابر،روزنامہ جنگ سے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد ثاقب صغیرکے نام شامل ہیں .

اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے روزنامہ دنیا سے عبدالجبارناصر،92 نیوز سے عبدالوحید راجپر،جیونیوز سےعتیق الرحمن،سماء نیو ز سے بیناقیوم،روز ٹی وی سے محمد لیاقت مغل،روزنامہ عبرت سے سعید احمد لاشاری اوراب تک نیوز سے زین علی شامل ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ28دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی۔

دی ڈیموکریٹس کے امیدواروں کا تیار کردہ خوبصورت بروشر

سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ارکان کو ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیاہے۔ 28دسمبر بروز ہفتہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020کے لئے ارکان اپنا حق رائے دہاہی استعمال کر ینگے۔ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔

صحافی پریس کلب میں امیدواروں کے نام سن رہے ہیں

کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو 14 ارکان پر مشتمل ہے ، کراچی پریس کلب میں پہلے مینول طریقے سے ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جاتا تھا مگر دی ڈیموکریٹس نے اقتدار میں آنے کے بعد اس پورے سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے اور ممبران کی الیکٹرونک طریقے سے ویری فیکیشن کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے۔ ووٹنگ ہفتہ 28 دسمبر کو ہوگی۔ ووٹنگ کا وقت صبح 9 تا شام5بجے ہے اور اس میں اضافہ نہیں ہو گا۔

دی ڈیموکریٹس پینل کی خواتین اراکین پریس کلب میں بیٹھی ہیں

ممبر کو چاہئے کہ پہلے ہاف میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ جائیں۔ کلب پہنچ کر دی دیموکریٹس کے اسٹال پر تشریف لائیں اور اپنا ووٹ نمبر حاصل کریں۔کراچی پریس کلب کا ہر کارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے اور اس کے پیچھے بار کوڈ ہے۔ اس بار کوڈ کو الیکشن کمیٹی کا عملہ ریڈ کر کے کمپیوٹر پر اس کا ریکارڈ اور تصویر کو میچ کرے گا۔ اس کے بعد کمپیوٹر سے ایک سلپ جاری ہو گی جس پر آپ کا ووٹ نمبر، سیریل نمبر، وقت اور تاریخ بھی درج ہو گی۔ اس کمپیوٹرائزڈ سلپ کے ذریعے آپ کو الیکشن کمیٹی کا عملہ دو بیلٹ پیپر دے گا۔

دی ڈیموکریٹس کے پینل کے امیدواروں کی لسٹ

ایک بیلٹ پیپر عہدیداروں کے لئے ہو گا اور دوسرا ممبر گورننگ باڈی کے لئے۔ عہدیداروں کے لئے ہر عہدے پر ایک امیدوار کو ووٹ دینا ہے۔ دو ووٹ کی صورت میں ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ بیلٹ پر نشان کے لئے کمرے میں تشریف لے جائیں اور خفیہ رائے دہی کا استعمال کریں۔ بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کے بعد عہدیداروں کے باکس میں عہدیداروں والا بیلٹ پیپر اور گورننگ باڈی والے باکس میں گورننگ باڈی کا بیلٹ پیپر ڈالیں۔ پولنگ کے ایریا میں کسی بھی قسم کی کنونسنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

یونائٹیڈ پینل کی جانب سے اپنے امیدواروں کے لئے تیار کیا جانے والا خوبصورت بروشر

یونائٹیڈ پینل کے امیداروں میں صدر کے لئے بزنس ریکارڈ اخبار سے امیدوار احمد ملک ،سیکرٹری کے لئے جیو نیوز سے فیضان لاکھانی ،وائس پریزیڈنٹ روزنامہ نوائے وقت سے سالک مجید ٹریژار کے لئے روزنامہ جنگ سے ایم نعیم کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے دنیا ٹی وی سے لیاقت علی رانا کے نام سامنے آئے ہیں ۔

یونائٹیڈ پینل کےامیدوار ٹی وی چینل کے دفتر میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں

یونائٹیڈ پینل کے گورننگ باڈی کے امیدواروں میں جیو نیوز سے قسیم سعید ، روزنامہ ڈان سے شاہد اقبال ،روزنامہ عبرت سے راہب گوہو ،اب تک نیوز سے صبا سلطان ، فری لانسر آصف علی سید ،فری لانسر شمیم اختر اور ایکسپریس نیوز سے وکیل احمد رائو نے نام سامنے آئے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *