ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے چند روز قبل فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی لباس میں متعدد تصاویر اپ لوڈ کی تھی۔
حریم شاہ نے ایک اور پوسٹ میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی تھی اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔
حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
View this post on Instagram
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم انہوں نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد مداحوں کو آگاہ کریں گی۔