یونس خان کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئیں

یونس خان

کراچی : قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے کے پیچھے چھپے راز سامنے آنے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان بھی تلخ کلامی کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر بیٹنگ کوچ خاصے ناراض ہو گئے تھے۔

سنچورین میں میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں یونس خان نے حسن علی کو کچھ سجھانے کی کوشش کی تو انھوں نے سخت جواب دیا جو یونس خان کو برا لگا اور وہ پھر دورہ جنوبی افریقا کے دوران زیادہ تر خاموش ہی رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یونس خان کا مینجمنٹ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر گلے شکوے کا سلسلہ جاری رہتا تھا، یونس خان نے اوے سیریز میں ہی مزید کام نا کرنے کا کہہ دیا تھا۔

واضح رہے پی سی بی نے یونس خان سے 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *