جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی نے پانی و گیس کی فراہمی کے لئے احتجاج کی تیاری کرلی .

الرٹ نیوز

جے یو آئی ضلع غربی نے ضلع کے مختلف ایریازمیں سوئی گیس کی بندش اورپانی کی قلت پرشدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے،ورنہ ضلع بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

یہ مطالبات جمعیت علماءاسلام ضلع غربی کی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس میں کئے گئے جو ضلعی امیر سابق پارلیمانی لیڈر مولانا عمر صادق کی زیر صدارت جامعہ رحمانیہ اورنگی ٹاﺅن میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی ، ڈاکٹرعطاء الرحمن خان ، سید حماد اللہ شاہ ، حافظ محمد نعیم ، سمیع سواتی ، قاری اشرف مینگل ، حاجی محمودخلجی ، حبیب الرحمن خاطر، نیک امان اللہ مسعو ، مولانا عبداللہ بلوچ ، مولاناعبدالرحمن نعمانی ، مفتی عبدالکبیر، مولانا حفیظ اللہ لاشاری،شریف گبول ، مولانااحسان اللہ عادل ، مفتی محمد اشرف، مفتی خلیل اللہ، مولاناسعیدالرحمن،حافظ اورنگزیب بنگش،ثناءاللہ شنواری ،جے ٹی آئی ضلع غربی کے ناظم عمومی اکرام اللہ منصوری سمیت مجلس عاملہ وشوریٰ کے ارکان شریک ہوئے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جے یو آئی ضلع غربی کے تحت شہیدڈاکٹر خالد محمود سومروکی یاد میں ایک منفردپروگرام شہید اسلام سیمینار جلد منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی وصوبائی قائدین شریک ہوں گے۔مولانا عمر صادق اورمولانافخرالدین رازی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ضلع غربی کے بیشترعلاقوں میں گیس کا بحران پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو گیا ہے.

اس وقت لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور عوام سردی میں بھوکے پیاسے ٹھٹھر رہے ہیں,گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے چولہے جلنے بند اور فیکٹریوں کی تالا بندی ہو چکی ہے،گیس کم پریشر نے شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے جو حکومت اپنے شہریوں کو قیمتاً پانی ،بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولت نہیں نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،قائداعظم کا پاکستان اخلاقی اقدارسے مارواءایک کمیشن مافیا کے نرغے میں ہے جو صرف امراءکے مفادات کا تحفظ کرر ہا ہے، جب تک عام آدمی کو انصاف، تعلیم، صحت کی سہولتیں نہیں ملتیں تب تک قیام پاکستان کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *