نانی نے میرا نام ‘عبدالرحمان’ رکھا تھا، شاہ رخ خان کا انکشاف

شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام عبدالرحمان تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی نے بچپن میں اداکار کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

شاہ رخ خان نے یہ اعتراف بالی ووڈ اداکار و میزبان انوپم کھیر کے ایک شو کے دوران کیا۔

میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟

شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا تاہم میرے والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *