تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام’’ فضائل قربانی کانفرنس ‘‘کا انعقاد

لاہور ( ) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ صدیقیہ جلالیہ انوار القرآن میں فضائل قربانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نظامت مولانا محمد ادریس جلالی نے کی۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: مخصوص جانور کی قربانی کا عمل اُمت مسلمہ کے اندر راہ حق میں جان و مال پیش کرنے کی ایک مشق ہے۔ قربانی جذبہ جہاد کے فروغ کا سالانہ تہوار ہے۔

اللہ تعالی کے نام پر پیارے جانور کو قربان کر دینے کا مقصد اس بات کا اظہار ہے کہ جس رب کیلئے ہم اپنا مال پیش کر رہے ہیں وقت آنے پر اس رب کیلئے ہم اپنی جان پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ عید ِقربان سنت ابرہیمی علیہ السلام اور سنت محمدی ﷺ کا پیغام دیتی ہے۔جو مال اللہ تعالی کی محبت کے راستے میں رکاوٹ بنے، وہ مال مسلمان کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہری پور: تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی جانب سے جمعے کو ’یوم تحفظ بیت المقدس‘ منایا گیا

قربانی کے عمل سے مسلمان عملی طور پر یہ ثبوت دیتا ہے کہ اس کا حقیقی تعلق مال سے نہیں، رب ذوالجلال سے ہے جس کے کہنے پر اس نے اپنے پیارے مال کو قربان کردیا۔اگرتوجہ کی جائے تو ہمیں کائنات میں ہر طرف قربانی کا ایک عمل نظر آتا ہے۔ اور پوری کائنات انسان کو خطاب کررہی ہے اے مخدوم کائنات جب کائنات تیرے لئے قربانی دے رہی ہے تو تو بھی رب کی ذات کیلئے قربانی دے۔

اس کائنات میں جمادات اپنی قوت کی قربانی سے نباتات اُگاتی ہیں اور نباتات کچھ خود سبزیوں اور فروٹ کی شکل میں انسان کیلئے قربان ہو جاتی ہیں اور کچھ چارے کی شکل میں حیوانات کیلئے قربان ہو جاتی ہیں۔ اور حیوانات انسان کا بوجھ اٹھا کر،بوجھ کھینچ کر، دودھ دے کر اور گوشت کی شکل میں ذ بح ہوکر انسان کیلئے اپنی قربانی پیش کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے بھی حکومت کو سخت پیغمام دے دیا

چنانچہ انسان کو ساری کائنات کی قربانیوں کو سمیٹ کر ہمہ وقت اپنے رب کی رضا کی خاطر اپنی صلاحیتوں اپنے جان مال اور اولاد کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *