تین اہم ترین دیوبندی علماء اسپتال میں داخل

ملتان: (الرٹ نیوز) ڈاکٹر عبدالرزاق اور مولانا فضل الرحمن کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی طبعیت ناساز اسپتال میں داخل۔

ناظم اعلٰی وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو بھی طبعیت خراب ہونے کے باعث ملتان کےاسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کی طبعیت اچانک بگڑنے پر ICU منتقل کر دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کو عارضہ قلب کےباعث ملتان کارڈیالوجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاق المدارس کے ناظم اعلی سے قبل وفاق المدارس کے صدر کراچی انڈس اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ جب کہ مولانا فضل الرحمن کراچی کے دورے کے موقع پر اچانک طبعیت خراب ہو گئی تھی ۔ جس کے باعث ان کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *