مولانا فضل الرحمن کی طبعیت اچانک بگڑنے پر ICU منتقل کر دیا گیا

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن کی طبعیت ناساز ہے ، جنہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کو کافی تیز بخار ہے، ڈاکٹر ٹیسٹ کر رہے ہیں مگر ابھی تک بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی ۔

مزیدپڑھیں : صدر PDM مولانا فضل الرحمان سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، اہم شخصیات سے ملاقات متوقع

یاد رہے مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز سندھ کے 5 روزہ جماعتی دورے پر کراچی پہنچےتھے ، انہیں کراچی میں کچھ کنونشن میں خطاب کرنا تھا اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی متوقع تھیں ۔

ادھر جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان معمول کے چیک اپ کے لئے ہسپتال آئے ، جماعتی دورے پر کراچی میں ہیں اور آج معمول کے چیک اپ کے لئے ہسپتال آئے تھے ۔ الحمد للّٰہ مولانا مکمل صحتیاب ہیں اور آج کراچی میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔

کارکن پریشان نہ ہو ،تھوڑی دیر میں مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈس چارج ہو جائیں گے ۔ افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ کارکنوں اور ہم وطنوں سے دعائے صحت کی اپیل ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ الحمدللہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی کورونا رپورٹ منفی آ گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *