چلاس: جمعیت علماء اسلام کا اجلاس، مقامی رہنماؤں کی شرکت

جے یو آئی چلاس

چلاس : جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر و جمعیت علماء اسلام تحصیل چلاس کا مشترکہ اجلاس ضلعی امیر مفتی عبدالرحمن صاحب کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مولانا عبدالہادی نائب امیر جے یو آئی گلگت بلتستان، مفتی ولی الرحمان نائب امیر جے یو آئی گلگت بلتستان، مفتی عبدالرحمان امیر جے یو آئی ضلع دیامر، بشیر احمد قریشی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جی بی و جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع دیامر، مولانا حجت خان سرپرست جے یو آئی ضلع دیامر، مولانا مقصود نائب امیر جے یو آئی ضلع دیامر، سیکرٹری اطلاعات قاری غلام اللہ قریشی جے یو آئی ضلع دیامر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمان، ڈپٹی سیکرٹری شیر اعظم، رکن مجلس شوریٰ حاجی بختیار، امیر تحصیل چلاس مولانا سیف اللہ، جنرل سیکرٹری تحصیل چلاس مفتی شاہ روم، مفتی شاہ خالد سیئنر نائب امیر جے یوآئی تحصل چلاس، مولانا محبوب اللہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحصیل چلاس اور محمد طیب رہنما جے ٹی آئی ضلع دیامر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تین جلائی بروز ہفتہ بابوسر میں ہونے والے ورکر کنونشن کی کامیابی اور حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن کے حوالے سے 30 جون بروز بدھ صبح 11 بجے دوبارہ جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر و جمعیت علماء اسلام تحصیل چلاس کے عاملہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشیراحمد قریشی نے کہا کہ ورکر کنونشن کے انعقاد کا مقصد کارکنوں کی تربیت اور جماعتی نظم سے آگاہی ہوتا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ تمام کارکنوں تک رسائی ممکن بنا کر کنونشن کی کامیابی کے لئے جد وجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے تمام تر فیصلوں کی حمایت اور ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ میں اپوزیشن کے اراکین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی حکومت عوامی بجٹ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، ہم ایسے بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جو بدنیتی اور عوام دشمنی پر مبنی ہو۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ولی الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا وقت آگیا ہے لہذا ذمہ دار ساتھی آج سے کردار ادا، کرنا شروع کر دے آنے والا وقت جے یو آئی کا ہے۔

اجلاس سے مولانا عبدالہادی، مفتی عبدالرحمن، مولانا حجت خان اور قاری غلام اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے ورکر کنونشن کامیاب بنانے پر گفتگو کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر بجلی بحران اور گندم بحران پر آفسوس کا اظہار کیا گیا اور فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں انتظامی آفیسروں کی دفاتر میں غیر حاظریوں پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا گیا کہ دیامر میں آفیسروں کی حاظری کو یقینی بنائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *