بھارتی اداکارہ کے بالی ووڈ میں جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشافات

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ منیشا لامبا نے بالی وڈ انڈسٹری میں جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے انڈسٹری میں جنسی استحصال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے کام کے عوض جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا کہنا تھا کہ مجھے فلمساز اور ہدایت کار کی جانب سے فلم پر بات کرنے کیلئے کھانے پر مدعو کیا جاتا اور پھر فون کرکے کہا جاتا کہ ابھی فلم فائنل نہیں لیکن چلیں ہم کھانے پر ملتے ہیں تاہم میں ہمیشہ آفس میں ملاقات کو ہی ترجیح دیا کرتی تھی۔

بھارتی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ کئی بار میں ہدایت کار کی جانب سے کیے جانے والے غیر اخلاقی مطالبوں پر ایسے ظاہر کرتی تھی جیسے مجھے بات سمجھ نہیں آئی۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی انڈسٹری میں جہاں مرد ہوں گے وہاں آپ کو اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پرے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *