صدر PDM مولانا فضل الرحمان سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، اہم شخصیات سے ملاقات متوقع

کراچی : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے صدر اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان سندھ کے 6 روزہ دورے پر منگل کو کراچی میں پہنچ گئے، کراچی ائیر پورٹ پر قاری محمد عثما ، ابراہیم سکرگاہی ،مولانا محمد غیاث ، شرف الدین انڈھڑ اور دیگر نے استقبال کیا،اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات متوقع ہیں۔

جاری شیڈول کے مطابق بدھ کو (آج) شام 4 بجے گلشن اقبال میں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور پھر مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہونگی ۔ جمعرات کو (کل)حب مولانا غلام قادر باوانی کے حب روانہ ہونگے اور شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گ۔
جمعہ کو دن 11 بجے جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون جائیں گے اور نماز جمعہ وہیں پر ادا کریں ۔ سہہ پہر 3 بجے کنگری ہاؤس کارساز میں حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس (جی ڈی اے )کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا سے ملاقات کریں گے ۔ شام 5بجے کلفٹن میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان عباسی کے گھر جائیں گے ،فتہ کو سہہ پہر 3 سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو اور شام 7 بجے سردار یحیی بلو سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتیں ہونگی ۔اتوار کو شام 4 بجے اسلام آباد روانگی ہوگی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں اور 29 جولائی کے PDM کے جناح باغ میں جلسہ کے سلسلہ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اجلاس بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی کے ایک مقامی رہنماء کے سوشل میڈیا میں جاری ٹکرز کے مطابق دورہ 5 نہیں بلکہ 3 روزہ ہے اور ورکرز کنونشن سے جمعرات کو خطاب کریں گے ۔رہنماء کا دعویٰ ہے کہ دورے کے دوران مختلف اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *