معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا وفد کے ہمراہ کعبہ، الحرمین آرکیٹیکچر نمائش کا دورہ

مکہ :پاکستان اسکالرز کونسل کےچئیرمین ڈاکٹر طاہر اشرفی نے اپنے وفد کے ہمراہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری سمیت الحرمین آرکیٹیکچر نمائش میں شرکت کی۔

ڈاکٹر طاہر اشرفی اور ان کے وفد کو غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل سمیت مسجد الحرمین الشریفین کے فن تعمیرات کی نمائش کی تفصیلات بتائیں گئیں۔ وفد کا کمپلیکس میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایک ویڈیو دکھائی گئی۔

مزیدپڑھیں:پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

انہوں نے نمائش کے مختلف ہالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود تمام چیزوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے اختتام پر انہیں تحائف بھی پیش کئیے گئے جبکہ سعودی حکومتی اقدامات اور مساجد کی دیکھ بھال پر دلی اطمینان کے ساتھ تعریفی اور دعائیہ کلمات پیش کئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *