سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی یونیورسٹی روڈ پر 6 پلازوں میں پارکنگ کی عدم دستیابی پر کارروائی

پشاور : سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یونیورسٹی روڈ پر 6 پلازوں میں پارکنگ کی عدم دستیابی پر مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ہے اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے پلازوں میں پارکنگ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹاؤن ٹریفک حضرت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے پلازوں میں پارکنگ کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ پلازوں میں پارکنگ کی عدم دستیابی اور کمرشل مقاصد کیلئے پارکنگ کو استعمال میں لانے پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 6 مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے پلازہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ پلازوں میں پارکنگ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پلازوں میں پارکنگ نہ ہونے کے باعث اکثر اوقات خریداری کیلئے آنے والے شہری گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کرلیتے ہیں جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے کینٹ سیکٹر کا دورہ

انہوں نے متعلقہ ڈی ایس پی ٹاؤن ٹریفک حضرت اللہ کو ہدایت کی کہ وہ پلازوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور پلازوں میں پارکنگ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے جبکہ پارکنگ کو دیگر مقاصد کے لئے استعمال کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *