مرحوم سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کا جسد خاکی حب پہنچ گیا

حب چوکی: (نمائندہ، سید ذبیح اللہ شاہ) علیٰ الصبح پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سابق سینیٹر لالا عثمان کاکڑ کا جسد خاکی حب پہنچنے پرجمیعت علماءاسلام ،نیشنل پارٹی ،بی،این،پی،ودیگر مختلف جماعتوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے زبردست خراج عقیدت پیش کیا

اس موقع پر جمیعت علماءاسلام کے ضلعی جنرسیکٹری مولانا یعقوب ساسولی تحصیل حب امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نیشنل پارٹی کے رجب علی رند عبد الغنی بی، این، پی، کے جانزیب رنجو ودیگر نے کہا کہ لالا عثمان ایک نڈر امن پسند لیڈر تھے انکی سیاسی خدمات رائیگاں نہیں جائیں گے

مزید پڑھیں: پوسٹ مارٹم میں سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت طبعی قرار

بلوچستان ایک محب وطن لیڈر سے محروم ہوگیا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ لالاعثمان کے ساتھ پیش آنے والے پراسرار وقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے اور عوام کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *