پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی : سابق سینیٹر اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ راشد سومرو نے ادا کی۔

نماز جنازہ میں جے یوآئی کے راشد سومرو،قاری شیر افضل، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق اے این پی کے شاہی سید اور دیگر رہنما نے شرکت کی،علاوہ ازیں عوام کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا

عثمان لالا نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کے لیے وقف کی ، بلوچستان کے توانا اور نڈر رہنما کی طرح سینٹ آف پاکستان میں مظلوم و محکوم عوام کے جرات مندانہ انداز میں ترجمانی کرتے رہے ظلم و جبر اور بلوچستان کے قومی و سیاسی مسائل پر بغیر کسی خوف و کمپرومائز کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:سابق سیینٹر عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

یاد رہے سابق سینیٹر اور شتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گزشتہ روز اپنے گھر میں برین ہیمریج کے باعث گر گئے تھےاور کومہ میں چلے گئے تھے جنہیں کوئٹہ میں ٹریٹمنٹ کے بعد کراچی منتقل کیا گیا جہاں آج وہ رضاءالہٰی سے انتقال کرگئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *