انڈر ٹیکر کے چیلنج پر اکشے کمار کا دلچسپ جواب

اکشے کمار

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر دی انڈر ٹیکر نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو فائٹ کے لیے چیلنج کردیا۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی فلم ‘کھلاڑیوں کا کھلاڑی’ کو 25 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی۔

اکشے کمار نے اپنی ٹوئٹ میں ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں‘۔

اکشے کمار کو مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی۔ انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار کیلئے لکھا کہ جب وہ فائٹ کے لیے تیار ہو جائیں تو مجھے بتا دیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیمپئن کی ٹوئٹ کے جواب میں اکشے کمار نے انڈر ٹیکر کو جواب دیا ’’ میں اپنی انشورنس چیک کرکے واپس آتا ہوں‘‘۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *