پاکستان سپر لیگ 6 کا لیگ مرحلہ مکمل، پلے آف کی ٹیمیں کنفرم

کورونا

پاکستان سپر لیگ 6 کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا اور پلے آفس کی ٹیمیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے 10، 10 میچز کھیلے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کا کوالیفائیر راؤنڈ کل ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے جس میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ایلیمنٹر سے ہوگا۔

ایلیمینٹر راؤنڈ میں بھی کل ہی ہوگا جس میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، ہارنے والی ٹیم باہر اور جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جو 22 جون یعنی منگل کے روز ہوگا۔

پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *