جے سوریا کا عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر نیک خواہشات کا پیغام

کولمبو: سری لنکا کے سابق کرکٹ اسٹار سنتھ جے سوریا نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

جے سوریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ میرے لیے بہت ہی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میری دعا ہے کہ خدا آپ کو پاکستان کو بلندیوں پر لے جانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔ “

عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان کو پاکستان کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *