کراچی : سندھ کے گورنمنٹ کالجز میں پہلی بار پرنسپل سمیت ڈویژنل ڈائریکٹر کا انتخاب بذریعہ سرچ کمیٹی کیاگیا جو وزیر تعلیم سندھ محترم سعید غنی سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ،ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر غلام مصطفی چارن پر مشتمل تھی
کمیٹی میں 20 گریڈ کے افسران سے درخواستیں طلب کی گئی تھی جس میں پروفیسر شفیق احمد رند،پروفیسر غلام سرور لغاری پروفیسر سرور عباسی پروفیسرمطیع اللہ سہارن پروفیسر عاشق کلہوڑو پروفیسر حفیظ الرحمن پروفیسر حبیب الرحمان منگی پروفیسر عقیل الرحمن پروفیسر مظہر ٹالپر پروفیسر عقیل الرحمن سمیت دیگر پروفیسرزسے ان کے انتظامی تدریسی تجربی کی بنیاد پر انٹرویو لیا گیا ۔
مزیڈ پڑھیں:ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کا اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے اہم اقدامات
کمیٹی میں استاد بخاری کالج دادو کے پروفیسر غلام سرور عباسی کو ریجنل ڈائریکٹر سکھر اور گورنمنٹ کالج جوہی کے پرنسپل غلام سرور لغاری کو ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ مقرر کیا گیا۔