الرٹ نیوز
وفاقی اردو یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے افسران و بالا کے کنوینئر عدنان اختر نے یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹرعارف زبیر کو تجویز دی ہے کہ وہ جامعہ کی موجودہ بگڑی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف انتظامی ماحول کیساتھ ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی اہم اقدامات کریں کیونکہ وہ خود ماحولیات سائنس کے سینئر استاد بھی ہیں۔
کنوینئر عدنان اختر نے کہا کہ جامعہ اردو کا عالمی رینکنگ میں نام و نشان تک نہیں جبکہ 2010 تا 2012-13 میں جامعہ کو عالمی اداروں کی رینکنگ میں شامل کرانے کی باقائدہ اجازت مل چکی ہے لہذا کیو ایس میتھڈ پر باقائدہ کا م کا آغاز دوبارہ کیا جائے اور ورکنگ فریم ورک تشکیل دی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردو میں جن امور پر فوری اقدامات کی ضرور ہے ان میں جامعہ کی پروڈکٹیوٹی کو کوالٹی چیک سے اعتدال میںلا کر معاشرے میں جامعہ اردو کا مثبت تصور سامنے لائیں ۔پراسسنگ کو باقائدہاسٹینڈرائز کیا جائے ،سیکورٹی کنٹرو ل کے معاملات پر اعتدال پسندانہ شخصیات کی مدد سے اس بات کا یقین دلایا جائے کہ اب جامعہ اردو تحقیق ،ادب ،فلسفہ کا گھر ہے نا کہ سیاست کا مرکز ہے ۔متوازن اور معیاری تجزیہ کے اثرات کوفروغ دیا جائے خواہ وہ ریسرچ کی صورت میں ہو یا تدریس کی صورت میں ہوں ۔جامعہ کے اساتذہ کی ریسرچ کو باقائدہ کمرشلائزڈ کیا جائے اور انڈسٹریل لنکیج پر پورے اعتماد اور جملہ اساتذہ کی مدد سے آگے لایا جائے۔