پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

طاہر اشرفی اور سعودی سفریر

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلسِ پاکستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف طبقات کے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں،جبکہ دیگر تمام خلیجی ممالک سے بھی تعلقات کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ورکرز کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے خلیجی ریاستوں سے پاکستانی ورکرز ویزوں کا اجراء ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودیہ سے تعلقات بحالی میں ملٹری سفارتکاری کا کلیدی کردار ہے : جمیل احمد خان

انہوں نے کہا کہ فلسطین ایشو پر پاک سعودی پالیسی ان کی آزادی تک جاری رہے گی اور کشمیر ایشو پر سعودی قیادت کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔او آئی سی مسلمان ممالک کی نمائندہ جماعت ہے اور مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *