گزشتہ روز دھابیجی کے مین ہول میں ڈوبنے والی بچی کی لاش تاحال نہ مل سکی

ٹھٹھہ : (نمائندہ الرٹ نیوز( چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کے مین ہول میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نہ مل سکی۔ واث پریشان انتظامیہ سے بچی کی لاش ڈھونڈنے میں مدد کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دھابیجی مارکیٹ کے پیچھے نئی آبادی میں ریلوے لائن کے نزدیک سے گزرنے والی واٹر بورڈ کی ایک بڑی لائن جسے کراچی کو پانی سپلائی ہوتا ہے، جس میں ایک اور ائر وال مین ہول پر لطیف بھنڈ کی ایک معصوم بچی بختاور بھنڈ مذکورہ مقام پر کپڑے دھوتے ہوئے پاوں پسھل جانے کی وجہ سے اندر گرگئی۔

مزید پڑھیں: کرپٹ و گھوسٹ مافیا کو بے نقاب کرنے پر میرے شوہر کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رابعہ خلیل

پانی بہاو تیز ہونے کے باعث بچی کو اپنے ساتھ بہاکر لے گیا اس دوران واٹر بورڈ انتظامیہ و دیگر مطلقہ ادارے کو اطلاع دی گئ لیکن 24 گھنٹے سے اوپر گزرنے کے بعد تا حال بچی کی لاش نہی مل سکی ہے جسکی وجہ سے واثوں کے گھر ماتم اور مایوسی کا سماں ہے

اس دوران نہ ہی کوئی سیاسی اور نہ ہی مطلقہ اداروں کے لوگ داد دسی کے لئے نہی پہنچے ہیں جبکہ اسے قبل بھی مذکورہ جگہ پر ایک اور بچی اسی طرح ڈوب گئ تھی جسکی لاش دو دن بعد دو کلومیٹر دور سے ملی تھی واٹر بورڈ کے ان اور ائیر مین ہولز پر لوہے کی جھال لگانا ضروری ہوچکا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *