شراب کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے ایک ارب روپے کا ہدف

کراچی : شراب کے کاروبار سے ذرائع آمدن پہلے سے زیادہ وصول ہونے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو نئے مالی سال میں 1 ارب روپے کا نیا ہدف دے دیا گیا۔

پنجاب میں شراب کی صنعت سے حکومت پنجاب سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے، جس کے لیے محکمہ ایکسائز پنجاب یہ ٹیکس براہ راست شراب فروخت کرنے والوں سے وصول کرتا ہے۔

مذید پڑھیں :مشہور لوگ رائے عامہ پر کس قدر اثر انداز ہوتے ہیں

پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں شراب کی فروخت پر ٹیکس وصولی کا ہدف 1 ارب روپے مقرر کر دیا ہے ۔

رواں سال پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر 72 کروڑ کی آمدن حاصل کی تھی جس کے لیے پنجاب حکومت کا نئے مالی سال کے دوران شراب کے کاروبار سے مزید آمدن حاصل کرنے فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ایکسائز پنجاب شراب کی فروخت پر اضافی آمدن جمع کرے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *