رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

رونالڈو

رونالڈو کی ایک معمولی حرکت نے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔

فٹبال میچ سے قبل پریس کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو نے سافٹ ڈرنک کے بجائے پانی کو فرغ دینے کے لیے لیے کوکا کولا کی بوتلیں سائیڈ پر رکھ دیں جس سے کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی۔

رونالڈو کی اس حرکت کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے رونالڈو پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *