اندرون سندھ جامعہ بنوریہ کا وفد

جامعہ بنوریہ

کراچی : سجاول کے مضافات مین علاقہ کے معزز محترم جناب حاجی صدرالدین صاحب نے اپنی زمین پر محمدی مسجد کرانے کام شروع کیا تو وہان کے وڈیرے مقابلے مین آکر حاجی صاحب پر مختلف کیس کرادیے کیونکہ اس پورے علاقہ مین دیوبندی مسلک کی کوئ مسجد نہیں ۔

حاجی صاحب نے ان مشکلات کو حضرت مفتی محمد نعیم ؒکے سامنے رکھی جس پر مفتی صاحب ؒنے یہ مسلہ حل کرایا اور مسجد تعمیر ہو گئ تو مفتی صاحب ؒ نے اس مسجد مین دعا کرانی تھی مگر زندگی نے وفا نہ کی گزشتہ ہفتہ حاجی صاحب بنوریہ تشریف لائےاور مفتی صاحب رح کا وعدہ یاد دلایا جس پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان صاحب نائب مہتمم کے علاوہ جامعہ کے دیگر منتظمین کے ہمراہ تاجی گاؤن جانے کا پروگرام بنایا۔

اسکی اطلاع جامعہ کے فضلاء تک پہنچی تو اس پروگرام کے ساتھ دوسرے مقامات پر بھی جانا ضروری محسوس کیا گیا مدرسہ قاسمیہ سجاول مدرسہ باب الاسلام اور فضلاء بنوریہ کے قائم کردہ مدارس کی زیارت کو بھی ضروری محسوس کیا گیا تھر پارکر سے فضلاء شریک ہو گئے۔ انشاء اللہ آئندہ سفر بدین تھر پارکر ماتلی اور قرب جوار کے علاقون کا تفصیلی دورہ کیا جائے گا اور فضلاء بنوریہ کو شریک کیا جائے گا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *