جامعہ اردو کنوینئرایکشن کمیٹی عدنان اختر کی ڈاکٹرعارف زبیر کو وائس چانسلر بننے پرمبارکباد

الرٹ نیوز

وفاقی اردو یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی(غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے افسران و بالا ) کے کنوینئر عدنان اختر نے پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکو یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ جامعہ کو مشکل ترین دور سے نکالنے اور اسے ترقی دینے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

منگل کو جاری اپنے بیان میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عدنان اخترنے کہا کہ جامعہ کی سینیٹ میںنئے اراکین کی نامزدگی کے بعد موجودہ سینیٹ پہلے سے زیادہ فعا ل اور متحرک دکھائی دے رہی ہے جس نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں جامعہ کے وائس چانسلر کی تعیناتی جیسے سنجیدہ مسئلے کو حل کر دیا ۔عدنان اخترنے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے انتظامیہ کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے ملازمین کے تبادلے کئے گئے اورعہدے سے تنزلی بھی کی گئی ۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کے وائس چانسلر بننے کے بعداس امید کا اظہار کیا کہ جامعہ کے ملازمین کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ اب ختم ہو گا اور وہ سابق انتظامیہ کی جانب سے جاری تبادلے اور تنزلی کے جبری احکامات معطل کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ مستقبل میں جامعہ کے افسران و ملازمین اور اساتذہ مل کا جامعہ کی تعمیر و ترقی میں مل کر اپنا کردار اداکریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *