جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںکراچی میں کل شام آندھی اور بارش کا امکان

کراچی میں کل شام آندھی اور بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں بھی سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح آندھی آنے اور معتدل بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل شام شمال اور شمال مشرقی حصے میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا بھی امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ کل شام تھنڈر سیلز بننے کے سبب چلنے والی آندھی میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے، جبکہ شہر کے شمال اور شمال مشرقی حصے میں معتدل بارش کا امکان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر میں جمعہ تک بارش کا امکان موجود رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20 جون تک پری مون سون کا پہلا اسپیل رہ سکتا ہے، حالیہ مون سون میں سندھ میں معمول سے زائد بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سال مون سون اپنے وقت سے پہلے شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا