بھارتی حکام کا کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار

کنگنا رناوت

ممبئی: بھارتی حکام نے اداکارہ کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلموں سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لیکن انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے تجدید سے انکار کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پاسپورٹ میں تجدید سے انکار باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض کے باعث کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑتا ہے، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا عدالت انتظامیہ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے احکامات جاری کرے۔ کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے 22 جون کو سماعت مقرر کردی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *