بھارتی اداکار نے فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو مسترد کردیا

اکشے کمار

ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا کی وجہ سے فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ بھارتی اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’بیل بوٹم‘کے لیے اپنی فیس میں کمی کردی ہے یعنی کورونا وبا کی وجہ سے انہوں نے کم معاوضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی اداکار نے پروڈیوسر وشو بھگنانی کی درخوست پر اپنی فیس میں 30 کروڑ روپے کمی کردی۔

بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کو مسترد کردیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *