سشانت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال ہوگیا

ممبئی: بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار کے لیے ایک جذباتی پوسٹ کی۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ایک بھی لمحہ ایسا نہیں گزرا جب مجھے اس بات کا یقین ہوا ہو کہ تم اب نہیں ہو، میں روز تمہارا انتظار کرتی ہوں کہ تم آؤ گے اور مجھے پِک کرو گے، میں تمہیں ہر جگہ ڈھونڈتی ہوں، مجھے معلوم ہے تم یہیں کہیں ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ تمہارے بغیر کوئی زندگی نہیں، تم زندگی کا مطلب اپنے ساتھ ہی لے گئے، وقت ہر چیز کا مرہم ہوتا ہے لیکن تم ہی میرا وقت اور میرا سب کچھ تھے، میں جانتی ہوں تم چاند سے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے مجھے دیکھ رہے ہو۔
View this post on Instagram
واضح رہے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت کی موت کے معاملے پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔