چیئرمین ریلوے کا KCR ٹرین پر اورنگی سے سٹی اسٹیشن تک سفر

کراچی : چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے آج کے سی آر 3 اپ پر اورنگی سے کراچی سٹی اسٹیشن تک سفر کیا ۔

سی ای او ریلویز جناب نثار احمد میمن، ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل، پی ڈی کے سی آر جناب امیر محمد داودپوتہ اور تمام متعلقہ ڈویژنل افسران بھی ان کے ساتھ ہیں۔
۔
چیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹریک اور روزانہ کی آمدنی اور اخراجات پر مختلف سوالات کیئے۔ چیئرمین ریلویز نے پورے ٹریک پر رائٹ آف وے زمین کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور ان کو وہاں سے تجاوزات کے خاتمے کے بارے میں آگہی دی گئی۔

مذید پڑھیں :مفتی رشید احمدؒ کے صاحبزادے کا جامعۃ الرشید کے حوالے سے اہم مضمون
۔
چیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹرین کی رفتار بڑھانے کے بارے میں پراجکٹ ڈائرکٹر کے سی آر جناب امیر محمد داودپوتہ سے سوال کیا جس پر پراجکٹ ڈائرکٹر نے کہا کہ کے سی آر بحالی مختلف مرحلوں میں کی جا رہی ہے جن کے مکمل ہونے پر کے سی آر ایک الٹرا ماڈرن سروس کی شکل اختیار کر لے گی۔
۔


رواں سال 10 فروری کو اورنگی سے سٹی تک ٹریک بحال ہونے کے بعد چیئرمین ریلویز جناب حبیب الرحمان گیلانی کا یہ کے سی آر پر دوسرا سفر ہے۔ اس سے قبل چیئرمین ریلویز 18 فروری کو ڈاون میں کراچی سٹی سے اورنگی تک کے سی آر پر سفر کر چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *