کراچی: سینیٹر سسی پلیجو کا جنگ شاہی(کوہستان) میں قدیم مارو جبل کا دورہ

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسی پلیجو نے ڈاکٹر محمد علی مانجھی چیئرمین لینگویج اتھارٹی اور سابق ڈی جی ثقافت سمیت دیگر کے ساتھ جنگ شاہی (کوہستان) میں قدیم مارو جبل کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر حالیہ دریافت کی گئی قدیم کلو میٹرز لمبی لاکھوں سال قدیم غار کا مشاہدہ بھی کیا ۔

سسی پلیجو نے کہا کہ اس قدیم دریافت سے پتا چلتا ہے کہ سندھ قدیم ترین ریجنس میں سے ہے اور میرے ہوم ٹاؤن کے پھاڑوں میں اتنی قدیم اور نایاب لاکھوں سال پرانے انوکھے غار موجود ہیں ۔

ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے کہا کہ آرکیالوجی کی ٹیم جیولاجی والوں کے ساتھ اس پر تحقیقی کام شروع کرے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *