امید ہے ایمان علی خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی، حمائمہ ملک

حجاب

لاہور: معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ ایمان خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ

دوسرے کو نیچا دکھانا بہت عام ہے تاہم خواجہ سرا کسی سے کمتر نہیں، وہ بھی اللہ کی بنائی گئی مخلوق ہے ہمیں اللہ کی مخلوق میں تفریق نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ ایک سلیبریٹی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے الفاظ بہت سوچ سمجھ کر کہنے چاہئیں اور کسی کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہیے۔

پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایمان علی کے بیان کو ایک سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ خواجہ سرا کمیونٹی سے معافی مانگ لیں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *