پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 6

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آسانی سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے میچ میں پشاور زلمی کی بولنگ لائن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام رہی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 140 رنز ہی بناسکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 59، ڈیوڈ ملر نے 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ رومن پاول نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی، ردرفوڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک نے 2 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2، محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سیم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان 28 اور سیم 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان، محمد نواز اور کیمرون ڈیلپورٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔ خرم شہزاد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان نے 3، عمید آصف نے 2، وہاب ریاض اور فیبین ایلن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *