پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور عثمان خواجہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔
کولن منرو نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ عثمان خواجہ 41 رنز بنانے میں کامیاب رہے، یوں اسلام آباد نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے کامیابی حاصل کرلی۔
We don’t work on the pitch, we make the pitch work for us 😎 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/SO94e98KHN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 133 رنز بنائے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فاف ڈپلسی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عثمان خان نے 14 رنز بنائے۔
کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی، اعظم خان نے 26 رنز بنائے، آندرے رسل بھی 13 رنز بناسکے، محمد نواز 4 رنز بنائے، جیک ولڈرمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیک ویدرلڈ 43 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
𝐁𝐢𝐠𝐠𝐞𝐬𝐭 win in the history of #HBLPSL is now in @IsbUnited’s bag!
All thanks to this duo’s fabulous batting. #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/3LA678EjTz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے 2،2 جب کہ عاقف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔