جام پور کے MNA کی کرپشن بے نقاب کرنے پر پولیس کا صحافی پر تشدد

جام پور : مقامی MNA جعفر لغاری کے PA قاسم لنگرانہ کی کرورڑوں کی کرپشن بےنقاب کرنے پر پولیس نے صحافی احمد نواز راں کو گرفتار کرکے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔

صحافی نے خبر دی تھی کہ مقامی ایم این اے جعفر لغاری کے قریبی بندہ ٹھیکیداروں سے مختلف ٹھیکے دینے کے عوض دو کروڑ وصول کیے۔
خبر میں کہا گیا تھا کہ درجنوں ناقص منصوبوں کےخلاف درخواستیں اینٹی کرپشن میں التوا کا شکار ہے،جس میں MNA کے پی اے قاسم لنگرانہ رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں :وقف املاک بل اور نئے بورڈز کے معاملے میں ہم وفاق المدارس کے ساتھ ہیں : راشد سومرو

اس خبر کے بعد مقامی پولیس نے صحافی کو گرفتار کیا اور تھانے لے جاکر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سینئر صحافی اور سماجی کارکن اعزاز سید نے سماجی ابلاغ کے فلیٹ فارم ٹویئٹر پر اس پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور صحافی کے ساتھ انصاف کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *