پیغامِ افغانستان کانفرنس میں پاکستانی علمائے کرام بھی شریک

مکہ مکرمہ : افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے منعقدہ پیغام افغانستان کانفرنس اختتام کو پہنچی ہے ۔

کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی ، مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے بانی مفتی عبدالرحیم ، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے شرکت کی ۔ جب کہ افغانستان کے وزیر مذہبی امور سمیت کئی علما بھی اس کانفرنس میں شریک رہے ۔

مذید پڑھیں :وقف املاک بل اور نئے بورڈز مسترد ہم وفاق المدارس کے ساتھ کھڑے ہیں، راشد سو مرو

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے منظم کی جانے والی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی مذہبی حمایت ہے ۔

اس مناسبت سے خطبہ جمعہ میں امام حرم الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ کیمیائی مواد پھیلانا اورایٹمی تجربے کرنا بدترین شرارت ہے ۔

انہوں نے مسجد اقصی اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور کیمیائی بموں کے استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔اس کانفرنس میں جنرل (ر) رضوان اختر بھی شریک رہے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *