امیر البحر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے فضائی اور بحری افواج کے مابین موجودہ ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ائیر چیف نے حالیہ برسوں میں پاکستان نیوی کی طرف سے شروع کئے گئے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی جنکی بدولت پاک بحریہ ایک طاقتور دفاعی قوت بن چکی ہے۔

اس موقع پر امیر البحر نے سمندری سرحدوں کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے ہر ممکن تعاون کو سراہا، ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *