بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کے خلاف جے یو آئی کا مظاہرہ

کراچی( ) جے یو آئی غربی کراچی کے تحت بلدیہ ٹاﺅن میںقادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف آج بعد نمازجمعہ چاندنی چوک پر مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس سے جے یو آئی کے قائدین اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ خطاب کریں گے.

جے یو آئی کے ضلعی امیرو سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق اورجنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی ، حافظ محمد نعیم،مفتی فیض الحق حافظ حبیب الرحمن خاطرودیگرارکان نے بلدیہ ٹاﺅن کے عوام سے اپیل کی کہ ختم نبوت زندہ بادریلی میں جوق درجوق حصہ لیکر اپنے ایمانی جذبے اورآقائے دوجہان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کاثبوت دیں. مسلمانوں کو اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا،

مزید پڑھیں: کراچی،اہم عہدوں پر غیر مقامی افراد کا تقرر

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاﺅن، اورنگی ٹاﺅن سمیت ضلع غربی اور کیماڑی کے بیشترعلاقے قادیانیت کے نشانے پر ہیں،قادیانی مراکزقائم کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب سے بلائے گئے قادیانی مبلغ دندناتے پھررہے ہیں، اسلام کے دائمی دشمنوں کی نظریاتی دہشت گردی سے نئی نسل کو بچانا علمائے کرام، اسکالرز، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے.

نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے ، قادیانیت کا فتنہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے زہرقاتل ہے،قادیانی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں،ایمان اور عقیدے پر حملے ہو رہے ہیں،آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *