معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، سسئ پلیجو

ٹھٹھہ: (نمائندہ الرٹ نیوز) نجی ٹی وی چینل پروگرام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے قادر خان مندوخیل سے ہاتھ درازی اوربدتمیزی کرنے کے معاملے کا فوری نوٹس لے کر انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابقہ سینیٹر سسئ پلیجو نے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ، فردوس عاشق اعوان قادرخان مندوخیل سے معافی مانگے اور وزیراعلی پنجاب ان کو عہدے سے ہٹائیں۔ جیسا لیڈر بہتان تراش ویسے پارٹی رہنما ہیں۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے MNA کو تھپڑ کیوں مارا ؟

پوری پارٹی عمران خان کے نقشے قدم پہ چل رہی ھے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پی پی پی رہنما قادر خان مند وخیل سے کی جانے والی بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں جیسا لیڈر عمران خان ویسے ہی اسکی نالائق کابینہ کے وزرا, گالم گلوچ تو پی ٹی آئی والوں کے سر کا تاج ہے۔ اسکے بغیر یہ زندہ ہی نہیں رہ سکتے

فردوس عاشق اعوان پی پی پی کی جیالیوں کے ایک مکے کی مار ہے۔ پیپلزپارٹی سے نکلنے کے بعد وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہیں۔ وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کی بدتمیزی کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے فردوس عاشق اعوان کا یہ فعل تحریک انصاف کا گھناؤنا چہرہ عیاں کرتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *