ٹھٹھہ، ہالیجی جھیل کے قریب نہر میں رکشہ الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے

ٹھٹھہ (نمائندہ الرٹ نیوز) ٹھٹھہ میں ہالیجی جھیل کے قریب کے ڈی اے نہر میں رکشہ الٹ گیا۔ حادثے میں 11 افراد ڈوب گئے ، ڈوبنے والوں میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق باگڑی برادری سے بتایا جاتا ہے، جو کراچی کے گوٹھ کوہی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقامی غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں نکالیں، جن میں سے ایک لڑکی کی شناخت پوجا سے ہوئی ہے جسکی شادی ہونی والی تھی۔ جب کہ دیگر ڈوبنے والوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی کے، منہ کھر ایف ایم ڈی کی مفت ویکسینیشن کا آغاز

ذرائع کے مطابق نہر میں گہرا پانی اور تیز بہاو کے باعث ریسکیو کاروائی میں مشکلات ہو رہی ہے گجو کے ڈی اے نہر میں ڈوبنے والوں میں سے ایک اور شخص دینو کی لاش برآمد کرلی گئی

پولیس زرائع کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے جو گھومنے کی غرض سے رکشے پر ٹھٹھہ آئے تھے رکشہ تیز ہوائوں کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کے ڈی اے نہر میں جاگرا ۔ اب تک دو لاشیں نکالی جاچکی ہیں تین کی تلاش جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *