کے پی کے، منہ کھر ایف ایم ڈی کی مفت ویکسینیشن کا آغاز

پشاور (نمائندہ عمر فاروق) الرٹ نیوز رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت و چیف سیکرٹری نے لائیو سٹاک ایسوسی ایشن کی نشان دہی پر منہ کھر FMD ویکسینیشن مفت شروع کرادی۔

خیبر پختون خواہ میں جانوروں کی موزی بیماری منہ کھر FMD ویکسین فری کردی گئی ہے بیماری نے شدت اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے غریب فارمرز کہ کافی جانور مر گئے تھے ایسوی ایشن نے محکمہ لائیو سٹاک کو بروقت خبر کر دیا تھا۔

جس پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم ذیب خان کی کوششوں سے وزیراعلی خیبر پختون خواہ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان چیف سیکٹری ،سیکرٹری زراعت نے فوری طور پر فنڈز جاری کئے جس کی بدولت کےپی میں FMD بیماری پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا

مزید پڑھیں: جمعہ کے اجتماعات میں کورونا ویکسین لگوانے کی تلقین کی جائے : عارف علوی

ایسوسی ایشن نے ڈی جی لائیو سٹاک و وزیر زراعت چیف سیکرٹری و سیکرٹری لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فارمرز کہ مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشن ہمیشہ سے کوشاں ہے ۔

محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کےپی نے کہا کہ منہ کھر بیماری صوبے میں پھیل چکی تھی ایسوسی ایشن نے فوری طور پر DG لائیو سٹاک سے رابطہ کیا اور DG نے فورأ صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے بروقت کاروائی کی اور فنڈز جاری کیے جس کے لئے ایسوسی ایشن صوبائی حکومت کی انتہائی مشکور ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *