لاہور قلندرز نے بازی پلٹ دی، پشاور زلمی کو شکست

راشد خان لاہور قلندرز

ابوظہبی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16ویں میچ میں بازی پلٹ دی، اور ابتدا میں شدید مشکلات کا شکار ہونے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ 

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے کامیاب رہا۔

ابتدا میں ہی 25 کے مجموعے پر لاہور قلندر اپنی بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی لیکن، بعد میں سنگاپور کے ٹم ڈیوڈ اور آسٹریلیا کے بینک ڈنک نے میچ گر اننگز کھیل کر ٹیم کو 170 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

زلمی کی بیٹنگ لائن کو دیکھتے  ہوئے یہ ٹوٹل زیادہ نہ تھا، لیکن لاہور قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے زلمی کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

صرف شعیب ملک نے زلمی کی جانب سے بھرپور مذاحمت کرتے ہوئے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم وہ بدقسمت انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندز کے راشد خان نے 5 وکٹیں لے کر زلمی کی کمر توڑی اور مین آف دی میچ رہے۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *