پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 6

پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 4 ،مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زردان 11، 11 ، چیڈوک والٹن 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم 85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب رحمان اللہ 3 ، صہیب مقصود 31 ، ریلی روسوو اور خوشدل شاہ 44،44 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ کپتان رضوان 29 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *