نامور بھارتی اداکار کی والدہ انتقال کرگئیں

بھارتی اداکار

ممبئی: نامور بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نامور اداکار بومن ایرانی نے اپنی والدہ کی موت سے متعلق خبر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی۔

اپنی پوسٹ میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میری ماں 94 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ وہ 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرتی رہیں۔

بھارتی اداکار نے لکھا کہ میری ماں زندہ دل خاتون تھیں، وہ ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

بھارتی اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *